• news

شیخوپورہ:مبینہ ملی بھگت، مضر صحت اشیاء خورونوش کی فروخت جاری

شیخوپورہ (عظیم علی شیخ+ امجد علی سلطانی سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی مجرمانہ خاموشی ، ملی بھگت سے مضر صحت اشیاء خورو نوش کی فروخت سرعام جاری ہے کیمیکل ملا دودھ ،دہی استعمال کرنے سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں ک۔ گاؤں جیتا باہڑیانوالہ میں ہوا جو عرصہ دراز سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لیٹر دودھ تیار کر کے نہ صرف ضلع شیخوپورہ بلکہ لاہور ، فیصل آباد ، ننکانہ صاحب ، گوجرانولہ سمیت دیگر اضلاع میں سپلائی کر رہے ہیں۔محلہ رام گڑھا ، ریگل چوک ، بھکھی روڑ، امام بارگاہ چوک ، ریلوے روڑ،محلہ مچھلی فارم ، جنڈیالہ روڑ پر واقع سینکڑوں دودھ دہی کی دوکانوں پر کیمیکل ملے دودھ دہی کی فروخت کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ شہریوں محمد افضل ناز ، راشد سندھو ، علی رضا چوہدری ، احمد صدیق ، خاقان بھائی و دیگر نے محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، ور گاؤں جیتا ، باہڑیانوالہ میں موجود یہ گھناؤنا دھندہ کرنے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن