• news

ڈاکٹر اسلم انصاری کا ملتان

جنوبی پنجاب کے زرخیز خطے اور تاریخی شہر ملتان میں جہاں حکومت اور سیاست کے میدان میں نابغہ روزگار شخصیات پیدا کی ہیں وہاں علم وادب کے میدان میں بھی نمایاں شخصیات کی خدمات لائق تحسین ہیں ڈاکٹر محمد اسلم انصاری اس ذرخیز خطے کا ایک اہم اور معتبر علمی وادبی حوالہ ہیں انگریزی اور اردو ادب میں عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکے ہیں شاعری جے میدان میں ان کا طوطی بولتا ہے اور اب ان کی فارسی شاعری کی کلیات گلبانگ آرزو کے نام سے منصہ شہود پر آئی ہے اکادمی ادبیات پاکستان کی مطبوعہ کلبانگ آ رزو میں دس ہزار سے زیادہ فارسی اشعارِ موجود ہیں جبکہ علامہ اقبال کے کلام کا فارسی ترجمہ بھی اس کتاب میں شامل کیا ہے برسوں کی شبانہ روز محنت سے شائع ہونے والی اس کتاب کی ملتان میں رونمائی کے لئے ادیبوں شاعروں کے ترجمان ادارے اکادمی ادبیات پاکستان کی صدر نشین ڈاکٹر نجیبہ عارف اور ڈایریکڑ جنرل سلطان محمد نواز ناصر خصوصی طور پر اسلام آ باد سے ملتان تشریف لائے جبکہ علامہ اقبال یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے کلیدی خطبہ دے کر اپنا کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے گلبانگ آ رزو کو ادب عالیہ کا ایک شاہکار قرار دیا ان کے پر مغز مقالہ نے سامعین اور ناظرین پر فکر و سوچ اور احساس کے کئی در وا کئے اور گلبانگ آ رزو کی معنویت اور مقصدیت سے آ گا کیا ہمارے ہاں آ ج کل فارسی ادب پر وہ توجہ نہیں دی جا رہی جس کا یہ متقاضی ہے خانہ فرھنگ ایران ملتان کی ڈایریکٹر مادام زاہدہ خانم کا یہ کہنا برملا ہے کہ ڈاکٹر اسلم انصاری کی صورت ہمیں فارسی ادب کا ایک ایسا ترجمان مل گیا ہے جن کی رہنمائی سے نہ صرف جنوبی پنجاب کے خطے سے فارسی ادب کی شمع فروزاں ریے گی بلکہ اس کی روسنی دور دور تک پہنچے گی اس یادگار تقریب کے لمحات اور صوت و آھنگ کو یکجا کرکے نظامت میں پیش کرنے کا اعزاز بھی راقم کے حصے میں آ یا اکادمی ادبیات پاکستان کی صدر نشین ڈاکٹر نجیبہ عارف انتظامی امور میں مہارت کے ساتھ ساتھ علمی وادبی حوالوں سے بھی خاصا فعال کردار ادا کر رہی ہیں انہوں نے اکادمی ادبیات کو بھی فعال رکھا ہوا ہے مختلف شہروں کے ادیبوں شاعروں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں چاہتی ہیں کہ محدود وسائل کے باوجود اہل ولم کی بہتری کے لئے بہت کچھ کریں خود بھی ایک اچھی ادیبہ اور شاعرہ ہیں یہ وصف بھی انہیں اپنی والدہ سے وراثت میں ملا ہے انہوں نے گلبانگ آ رزو کی اشاعت کو اکادمی کے لئے باعث اعزاز قرار دیتے ہوئے ادب کے موجودہ عہد کو ڈآکٹر اسلم انصاری کا عہد قرار دیا خوش قسمتی سے اکادمی میں انہیں سلطان نواز ناصر کی صورت ایسے ڈایریکٹر جنرل ملے ہیں جود خود نظم کے خوب صورت شاعر ہیں سلطان ناصر صاحب اکادمی کے معاملات کو بھی نظم و ضبط میں لانے کے لئے کوشاں ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ادیبوں شاعروں سے غیر رسمی گفتگو میں بھی شرکاء کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا گیا ہے ڈاکٹر محمد اسلم انصاری نے پیرانہ سالی کے باوجود گلبانگ آ رزو کی صورت جو عہد ساز کام کیا ہے اس نے ملتان کی شناخت اور بڑھا دی ہے اھل ملتان کو فخر ہے کہ ان کے شہر کا ایک درخشندہ ستارا آ سمان ادب پر ہوری آ ب و تاب کے ساتھ چمک اور دمک رہا ہے وہ ناصر کاظمی اور احمد مشتاق کے ہم عصر اور غزل کا ایک معتبر حوالہ ہیں ان کا یہ شعر زبان زد عام رہا ہے کہ میں نے روکا بھی نہیں اور وہ ٹھہرا بھی نہیں حادٹہ کیا تھا جسے دل نہیں بھلایا بھی نہیں حادثات زمانہ پر تو وقت کی دھول جم جاتی ہے لیکن گلبانگ ارزو کی تقریب رونمائی میں اھل علم و ہنر اور ادب دوستوں کی طرف سے جو عزت افزائی اور پزیرائی انہیں ملی ہے اسے وہ مدتوں نہیں بھلا پائیں گے اور اس تقریب کی گونج اور بازگشت ادب کے میدان میں دور تک اور دیر تک سنائی دے گی یاداشت کی کمی کے باوجود اسلم انصاری صاحب نے اپنا فارسی اور اردو کلام پیش کر کے داد وصول کی سن کا یہ شعر بھی حاصل کلام ٹھہرا کہ  ہم بھی کچھ کھڑکیوں سے خواب چرا سکتے تھے
ہم بھی اس شہر میں کچھ چیدہ مکان جانتے ہیں
 اس تقریب میں صدارتی حسن کارکردگی ایوارڈ حاصل کرنے والے عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ شاعر خالد مسعود خان سمیت نمایاں اھل قلم کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے پی ٹی وی ملتان سنٹر کے ڈائریکٹر نیوز شفیق عادل نے پروگرام کی کوریج کے ساتھ ساتھ معروف اہل قلم سے انٹرویو بھی کئے عامر شہزاد کی طرف سے اجرک مختار علی کی طرف سے خطاطی پاکستان لیٹریری فورم کی طرف سے اعزازی شیلڈ ڈاکٹر محمد امین ،ڈاکٹر فرزانہ کوکب ،ڈاکٹر شاہدہ رسول ،قمر رضا شہزاد ،ڈاکٹر ابرار احمد ،مبشر لودہی ،شاہین کہڑووی ،محمد عبداللہ ، صائمہ نورین بخاری ،ڈاکٹر ذوالفقار علی ،رانا پروفیسر نصرت محمود ،اکبر ہاشمی ،میر کامران مگسی ،قمر ہاشمی ،ڈاکٹر صابرہ شاہین ،جمیل ہاشمی اور علی عمران ممتاز احمد مسعود قریشی کی طرف سے پھولوں اور کتابوں کے تحائف پیش کئے گئے جبکہ معروف لکھاری رانا محبوب کے پر لطف عشائیہ میں رفعت عباس اور جہانگیر مخلص کی خوب صورت شاعری کے ساتھ ساتھ نامور اھل قلم سے مکالمے اور دلچسپ گفتگو کا سلسلہ بھی خوب رہا۔ نسیم شاہد کی شاعری کی کتاب آ ئینوں کے شہر میں پہلا پتھر کی ملتا ن میں تقریب رونمائی میں لاہور سے آ ئے منو بھائی نے کہا تھا کہ جس کا ملتان مضبوط ہے اس کا اسلام آ باد بھی مضبوط ہے ڈاکٹر اسلم انصاری کی پذیرائی اور اسلام آ باد سے اکادمی ادبیات کے ارباب اختیار کی تقریب کے لئے خاص طور پر ملتان آ مد نے ثابت کر دیا ہے کہ ڈاکٹر اسلم انصاری کا نہ صرف ملتان مضبوط ہے بلکہ ان کا اسلام آ باد بھی مضبوط ہے۔

ای پیپر-دی نیشن