گوجرانوالہ:سب انسپکٹر کی نائب محرر پر فائرنگ، سی پی او کا نوٹس
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سب انسپکٹر نے لاہور ہائیکورٹ مقدمہ کی پیشی کے سلسلہ میں ڈیوٹی لگانے پر نائب محرر پر سیدھی فائرنگ کر دی ، سب انسپکٹر گرفتار ،سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے نائب محرر صہیب نے لاہورہائیکورٹ میں مقدمہ کی پیشی کے سلسلہ میں سب انسپکٹر شاہد غوث کی ڈیوٹی لگائی تو انکے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس پر سب انسپکٹر نے طیش میں آکر نائب محرر پر سیدھی فائرنگ کر دی ،نائب محرر نے ٹیبل کے نیچے چھپ کر اپنی جان بچائی جبکہ موقع پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے سب انسپکٹر کو قابو کر نے کے بعد اسے تھانہ سبزی منڈی کی حوالات میں بند کر دیا ۔ سی پی او محمد ایاز سلیم نے واقعہ کا نوٹس لیکر ایس پی سول لائن بلال محمود سلہری کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی،سی پی او کا کہنا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔