• news

 کامونکی:مختلف واقعات میں دولڑکیاں اغواء

کامونکی(نمائندہ خصوصی) مختلف واقعات میں دو جواں سالہ لڑکیوں کو اغواء کرلیا گیا۔گذشتہ روز نواحی گاؤں مہے چٹھہ کی سولہ سالہ (ع) اپنی چچی کے گھرجارہی تھی کہ اس دوران گاؤں کا شہباز مسیح اپنے والد،والدہ اور پانچ نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے (ع) بی بی ورغلاء  پھسلا کراغواء کرکے لے گیا،جبکہ احمد پور ورکاں کی پندرہ سالہ (م) مدرسہ سے واپس آرہی تھی کہ اْسے ورغلاء پھسلا کرگاؤں کاہی عثمان عرف گوگا اپنے ساتھی کی مد د سے موٹر سائیکل پر اغواء کرکے لے گیا۔پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔

ای پیپر-دی نیشن