نوشہرہ ورکاں:میٹر اتارنے پر بااثر افراد کا گیپکو ٹیم پر تشدد،پولیس پہچنے پر فرار
نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) نواحی گاؤں چک رجادہ میں گیپکو سرویلنس ٹیم کے اہلکار لائن سپریٹنڈنٹ رانا خلیل،خالد عثمان،عبداللہ اور جبار نے چیکنگ کے دوران سکندرنامی شخص کا بجلی کا میٹر ٹیمپر ہونے پر اتارا تو ملزمان نے طیش میں آکر گیپکو اہلکاروں کو شدید تشددکا نشانہ بنایا اور زبردستی میٹر دوبارہ لگوا کر بجلی بحال کروا لی بااثر ملزمان نے دو گیپکو اہلکاروں کو محبوس کرلیا گیپکو افسران کی اطلاع پرپولیس نے اہلکاروں کو بازیاب کروایا جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ۔