• news

صوبائی وزیر ذیشان رفیق و دیگر کی خرم جنجوعہ کے عشائیہ میں شرکت 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے معروف کاروباری رہنما خرم جنجوعہ کے عشائیہ میں شرکت کی،سابق ایم پی اے پیر غلام فرید،ایم این اے شازیہ فرید،سٹی صدر( ن) لیگ سلمان خالد پومی بٹ،چیئرمین GWMCکاشف اسماعیل،پیر عامر فرید،انجم سہیل ،سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شاہد اقبال و دیگر شریک ہوئے،اس موقع پرپنجاب خصوصا گوجرانوالہ کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی وزیر بلدیات زیشان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز عوامی مشکلات میں کمی لانے کے لئے دن رات کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ن لیگی حکومت عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور ن لیگی قیادت ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن