قلعہ دیدار سنگھ:گداگروں کی یلغار ،وارداتوں میں میں بھی اضافہ
قلعہ دیدار سنگھ(چوہدری حسیب پندھیر سے)شہر کے چوکوں چوراہوں مین بازار میں دوسرے صوبوں کے گداگروں کی یلغار ،بھیک مافیا نے شہریوں کا جینا محال کردیا،وارداتوں میں میں بھی اضافہ،انتظامیہ خاموش۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر اور مقامی پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے قلعہ دیدار سنگھ میں دن بدن گداگروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے،دیکھنے میں آیا ہے کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے آنیوالے بھکاریوں نے کمسن بچوں کے ہمراہ مختلف چوکوں، چوراہوں مین بازار میں شہریوں کا جینا محال کرکے رکھ دیا ہے،ایک سروے کے دوران دیکھنے میں آیا کہ پوش علاقوں میں وارداتوں کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ گیا ہے جبکہ شہریوں عدنان طارق جٹ،سلمان نسیم منہاس،غلام عباس،محمد بلال،مرزا یاسر ودیگر نے الزام لگایا ہے کہ گھروں سے زیادہ تر چھوٹی موٹی اشیاء چوری ہورہی ہیں ان وارداتوں میں بھکاری شامل ہیں جو پہلے گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں اگر کوئی باہر نہ آئے تو دروازہ کھلا دیکھ کر اندر چلے جاتے ہیں اور گھریلو اشیاء چرا کر لے جاتے ہیں۔انہوں نے سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم رانا سے اپیل کی ہے کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔