• news

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس مریم کی بھی شرکت گندم رپورٹ  پر تبادلہ خیال

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ  نے گندم خریداری بحران پر حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر قانون نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ احسن اقبال نے گیارہ مئی کے جنرل کونسل اجلاس کے اغراض و مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ پارٹی کی تنظیم نو کے معاملات پر غور کیا گیا۔ مشاورتی اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، ایاز صادق، سعد رفیق اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ وفاقی حکومت کی گندم پر دی جانے والی رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن