• news

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب  قمر کل چاند کے مدار میں داخل ہو گا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو آٹھ مئی کو چاند کے مدار میں داخل ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا آئی کیوب کیو سیٹلائٹ تین مئی کو ہنیان سپیس لانچ سائٹ چین سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔ آئی کیوب کیو چین کے چاند مشن ’’چینگ 6 ‘‘ کے ساتھ خلاء میں بھیجا گیا تھا۔ ایک دو دن سیٹلائٹ سے آنے و الے سگنلز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ دس مئی کو سیٹلائٹ سے موصول تصاویر کو میڈیا بریفنگ میں شیئر کیا جائے گا۔ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن تین سے چھ ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن