• news

مخصوص نشستیں:الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ لا ونگ کو بھیج دیا

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمشن کے لا  ونگ کو بھیج دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمشن کے لا  ونگ کو بھیج دیا،  لا  ونگ سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے کر الیکشن کمشن کو رپورٹ دیگی۔واضح رہے سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی اور مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن