پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا 12مئی کو کسانوں کے حق میںاحتجاج کا اعلان
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو اور جنرل سیکرٹری سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ کسانوں کیساتھ زیادتی برداشت نہیںکی جائیگی، حکومت مقرر ہ قیمت پرگندم کی خریداری کو یقینی بنائے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کسانوں کے حق میں12 مئی کو لاہور بھر میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔مطالبا ت نہ مانے گئے تو پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں کسان رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔