• news

شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (این این آئی)24ویں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نیعہدے کا حلف اٹھا لیا۔پیر کو تقریب حلف برداری گورنر ہاس کوئٹہ میں منعقد ہوئی، بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ہاشم خان نے گورنر سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزرا، سیاسی و قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے آرٹیکل 101 ون کے تحت گورنر کی تقرری کی منظوری دی۔شیخ جعفر مندوخیل کا شمار بلوچستان کے سینئر سیاست دانوں میں ہوتا ہے، وہ 2002، 2008 اور 2013 میں 3 مرتبہ عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی رکن منتخب ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن