حافظ آباد: گیپکو ملازم کے گھر فائرنگ، ملزموں کی عدم گرفتاری پر عملہ کی ہڑتال
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) گیپکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ رانا طلحہ کے گھر داخل ہو کر فائرنگ کرنے والے ملزموں کی عدم گرفتاری کے خلاف ضلع بھر کی سب ڈویژنوں کے ملازمین نے مکمل ھڑتال کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ مقررین نے کہا کہ عدم ادائیگی بل پر بجلی کاکنیکشن کاٹنے پر بااثر ملزمزموں کی جانب سے ہمارے لائن سپرنٹنڈ نٹ کے گھر داخل ہوکر فائرنگ کرنا کھلی دہشت گردی اس دوران ایس ای گوجرانوالہ کینٹ سردار جمشید نے ملازمین کو یقین دہانی کروائی کہ وہ مذکورہ مقدمہ میں آر پی او اور ڈی پی او سے بات کر کے دہشت گردی کی دفعات لگوائیں گے اور ملزموں کو بھی گرفتار کروایا جائے گا، جس پر ملازمین نے ھڑتال اور احتجاج ختم کر دیا۔