• news

 پاکستان کی افرادی قوت مختلف ممالک کی ترقی میں کرداراداکررہی ہے، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد 

اسلام آ باد (آئی این پی ) خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کے نیشنل کو آرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت بڑی افرادی قوت ہے، پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان کی افرادی قوت مختلف ممالک کی ترقی میں کرداراداکررہی ہے۔ اسلام آباد میں سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے   ان کا کہنا  تھا  کہ پاکستان دنیا کے لیے ایک بڑا تجارتی حب ہے، پاکستان وسط ایشیا کے لیے اہم تجارتی راستہ ہے،ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کیفروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن