اپنا بیسٹ دینگے ، فیٖصلے مشاورت سے ہوئے ٹرافی چیت کرآیئنگے : کپتان بابراعظم
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی آئرلینڈ روانہ ہوگئی ۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر ٹیم کیساتھ آئرلینڈ روانہ نہیں ہوگے۔ محمد عامر کا ویزا تاحال موصول نہیں ہوا۔ ویزا ملنے کے بعد عامر ٹیم کو آئرلینڈ جوائن کریں گے۔ قومی ٹیم کے وائٹ بال کی کپتان بابر اعظم میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ذاتی فیصلے نہیں ہو رہے، سات سلیکٹرز ہیں، سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں۔ماضی میں جو ہوگیا، وہ گزر گیا۔پہلی بھی کوشش تھی کہ جیت کر آئیں اس بار بھی کوشش ہوگی کہ ٹرافی جیت کر آئیں۔ ورلڈکپ میں پوری کوشش ہوگی کی اپنا بیسٹ دیں۔ عامر جمال بہت اچھا آل راؤنڈر ہے لیکن اس کو وقت لگے گا مزید بہتر ہونے میں۔محمد حارث کم بیک کیلئے ہمیشہ کام کرتا ہے، مجھے امید ہے وہ اچھا کم بیک کرے گا۔ چیئرمین ٹیم کو بہت موٹیویٹ کررہے ہیں اور یہ بہت کی مثبت چیز ہے۔ میرے لیے تمام کھلاڑی کی بہت اہم ہیں۔ میرا ماننا یہ ہے کہ یہ انفرادی گیم نہیں ہے، جو ٹیم کیلئے اچھا ہوگا ویسا کریں گے۔ وہ لائن آپ کھلائیں گے جو ٹیم کیلئے بہتر ہوگی۔