گائناکالوجسٹ روبینہ شاہین انتقال کرگئیں
لاہور(نامہ نگار) ڈاکٹر مشتاق کی بیگم، کرنل ریٹائرڈ مظہر تابانی کی بڑی بہن اور چشتیاں کی ممتاز گائناکالوجسٹ ڈاکٹر روبینہ شاہین لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور کئی دنوں سے ہسپتال میں داخل تھیں۔ان کا آپریشن ہوا جو کام یاب نہیں ہو سکا۔ان کا جسد خاکی چشتیاں پہنچایا گیا۔سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں گلشن بتول سے ان کا جنازہ اٹھایا گیا اور مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی۔