برطانیہ کا 317 کلو وزنی شخص موٹاپے کے باعث 33 سال کی عمر میں انتقال کر گیا
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کا سب سے بھاری یا موٹا شخص 33 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔ جیسن ہولٹن نامی شخص کا انتقال اعضاء کے افعال تھم جانے کی وجہ سے 34 ویں سالگرہ سے ایک ہفتے قبل 4 مئی کی شب ہوا۔ جیسن ہولٹن کا جسمانی وزن 317 کلو گرام سے زائد تھا اور ڈاکٹر ان کے اعضاء کو فیل ہونے سے روکنے میں ناکام رہے۔ جیسن ہولٹن کی والدہ لائیسا کے مطابق 6 فائر فائٹرز نے ان کے بیٹے کو ہسپتال منتقل کیا تھا۔