• news

نان فائلرز کی سمیں ‘ ایف بی آر کا ٹیلی کام آپریٹرز کو طلب کرنے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے معاملے پر تمام ٹیلی کام آپریٹرز کوہیڈ کوارٹرز بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔  جس میں506,671 نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کیلئے پیشرفت پر بات چیت کی جائے گی ۔ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کا ممبر (آپریشنز)تمام ٹیلی کام آپریٹرز کی میٹنگ بلا کر انہیں 15مئی کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق سمز کو بلاک کرنے کی ہدایت کرے گا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے موبائل فونز کے سم کارڈ بلاک یا کھول نہیں سکتا لیکن یہ کام ٹیلی کام آپریٹرز کریں گے لہٰذاپی ٹی اے کے انکار سے ایف بی آر کی 506,671 نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کی مہم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن