• news

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی ضلع کچہری قصور آمد‘ضمانت میں توسیع

قصور(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت کی ضلع کچہری قصور آمد۔سیشن کورٹ نے پندرہ مئی تک ضمانت منظور کر دی۔گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج مظہر فرید نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل کی ضمانت قبل از گرفتاری 50 ہزار مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ ایڈیشنل سیشن جج مظہر فرید نے ضمانت قبل از گرفتاری 15مء 2024 تک منظور کر لی۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے  خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر کھڈیاں پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔پی ٹی آئی نے 19 فروری کو قومی اسمبلی کے حلقہ 132 جس پر کھڈیاں پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی شیر افضل سمیت 16 نامزد اور 5سو زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن