• news

سکھ کمیونٹی خوفزدہ نظام عدل پر کاربند رہیں گے: کینیڈین وزیراعظم 

ٹورنٹو (نوائے وقت رپورٹ)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا کے شہری کو بلا امتیاز آزادی اور کسی بھی پْرتشدد خطرے کے بغیر رہنے کا حق حاصل ہے۔  ٹورنٹو میں سکھ برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈین پولیس نے ہردیپ سنگھ کے قتل کیس میں گرفتاریاں کی ہیں۔ کینیڈا کی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، کینیڈا میں قانون کی بالادستی، آزاد اور مضبوط انصاف کا نظام ہے۔ موجودہ حالات میں کئی کینیڈین خصوصاً سکھ کمیونٹی بے سکون اور خوفزدہ ہے۔ ہم اپنے جمہوری اصولوں اور نظام عدل کے ساتھ اپنی وابستگی پر کاربند رہیں گے۔ ادھر برطانوی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں جمعہ کو گرفتار 3 افراد پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن