نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر 10 مئی کوحلف اٹھائیں گے
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر 10 مئی بروزِ جمعتہ المبارک کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے حلف برداری کی تقریب سہہ پہرچار بجکر45 منٹ پر گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوگی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جناب جسٹس ملک شہزاد احمد خان گورنرسے ان کے عہدے کا حلف لیں گے حلف برداری کی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گے ۔