• news

ایف بی آر ‘ٹیلی کام کمپنیوں میں مذاکرات، سمز بند کرنے کا  فیصلہ نہیں ہوا  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پانچ لاکھ سے زیادہ ان فائلرز این ائی سیز پر جاری ہونے والی سمز بند کرنے کے معاملہ پر ایف بی آر اور ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان مذاکرات ہوئے، ٹیلی کام زرائع نے بتایاکہ  ان مذاکرات پیشرفت ہوئی تاہم حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مذاکرات کا ایک اور راؤنڈ منعقد کر کیا جائے گا ، زرا ئع نے بتایا ہے کہ ملکی ٹیلی کام کمپنیوں کہ نمائندوں نے چیئرمین ایف بی ار  اور ان کی ٹیم کو بتایا کہ ایف بی آر کے حکم کی مطابق پانچ لاکھ شناختی کارڈ پر جاری  سمیز کو بلاک کر نا  ایشو نہیں  یہ بلکہ یہ بہت پیچیدہ ایشو ہے ہر شناختی کارڈ پر پانچ سمیں جاری ہوئی ہوتی ہیں اور اگر اس طرح بلاک کیا گیا تو مجموعی   تعداد2.5 ملین سے بھی اوپر چلی جائیگی،  کمپنیاں قانون پر عمل چاہتی ہیں اور ٹیکس کی بیس بٹھانے کے لئے مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں  اور تمام صارفین کو  ریٹرن فائل  رنے پر امادہ  کرنے کے لئے  پیغامات  بھیج سکتی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کمپنیوں اور ایف بی ار  کے درمیان مختلف ایشوز پر بات چیت ہوتی رہی اور کچھ معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے تاہم کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لیے مذاکرات کا ایک راؤنڈ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں ٹیلی کام کمپنیاں اپنے متبادل تجاویز تیار کر کے دیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن