آزاد کشمیر میں امن وامان کیلئے مزید 6 پلاٹون سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر میں امن و امان کیلئے مزید 6 پلاٹون سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کر دی گئی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ حکومت آزاد کشمیر کی درخواست پر ایف سی کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ ایف سی تین ماہ تک آزاد کشمیر میں تعینات رہے گی۔ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے اخراجات حکومت آزاد کشمیر ادا کرے گی۔ 6 پلاٹون پنجاب کا کانسٹیبلری بھی آزاد کشمیر میں تعینات ہے۔