• news

 تقسیم کار کمپنیوں نے 51.88 ارب روپے کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مانگ لی، بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست کردی جس کے بعد بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ درخواست رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں میں کی گئی ہے۔ نیپرا 17 مئی کو اس درخواست کی سماعت کرے گی۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست میں کیسپٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے جس میں آپریشنز اینڈ مینٹی ننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا تاہم منظوری کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن