کسی کو اڈے دیئے نہ دینگے، ووٹ ہمارے خلاف تھا، ایبسلٹیولی ناٹ: ترجمان پاک فوج
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) حکومت پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نہ تو اڈے دیئے گئے ہیں نہ ہی دینے کا سوال پیدا ہوتا ہے۔ یہ بے بنیاد پراپیگنڈا ہے۔ یہ ایک جھوٹ ہے کہ جس نے اس کا ساتھ دیا وہ فوج کے مخالف ہے۔ کیا وہ ووٹ فوج کیخلاف تھا؟۔ ’’ایبسولیوٹلی ناٹ‘‘ جھوٹ پر کچھ نہیں چل سکتا۔ جھوٹے بیانیے بنتے رہیں گے، ہم حق اور سچ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔