• news

ججز کیخلاف مہم، جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج محسن اختر کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس عامر فاروق کو لکھے گئے خط میں اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن