جمہوری سسٹم کے تسلسل میں ہی ہم سب کی بقاء ہے: شہزاد چیمہ
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ جمہوری سسٹم کے تسلسل میں ہی ہم سب کی بقاء ہے‘ایک دوسرے کو گرانے اور ناکام بنانے کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔ پی ٹی آئی کے دوست فارم 45 اور 47 کا ذکر چھوڑ کر پارلیمانی فارم میں آئیں۔