عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے ہوم نیٹ پاکستان کا " خواتین ہوم بیسڈ ورکرز کنونشن"
لاہور(لیڈی رپورٹر) مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے،ہوم نیٹ پاکستان نے " خواتین ہوم بیسڈ ورکرز کنونشن" کا انعقاد کیا تاکہ "عالمی یوم مزدور" کے ساتھ یکجہتی کے طور پر گھر میں کام کرنے والی خاتون ملازمین کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔ وائس چیئر پرسن پی ایس پی اے جہاں آرا وٹو نے اس موقع پرمہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور ہیلپ لائن کا افتتاح کیا . اس موقع پر ان کا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کل آبادی کا80فیصد حصہ غیر روایتی ذریعہ معاش سے وابستہ ہے جس کا50فیصد خواتین کی آبادی پر مشتمل ہے۔ جس میں سے 80فیصدگھر میں کام کرنے والی خاتون ملازمین ہیں۔ گھر میں کام کرنے والی خاتون ملازمین کیلئے پاکستان میں موثر پالیسی سازی کی گئی ہے۔جس کے تحت انہیں درپیش مسائل کے سدباب کیلئے تحفظ مہیا کرتی ہے،حکومت پنجاب کی جانب سے ایسی خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے صوبائی پالیسی2015مرتب کی گئی اور پنجاب اسمبلی سے" پنجاب ہو م بیسڈ ورکرز ایکٹ2023"کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔ اس ایکٹ کا مقصد پنجاب میں گھریلو ملازمین کے استحصال کو روکنا اور نا انصافی کے خلاف سیسا پلائی دیوار ثابت ہو رہا ہے۔