متروکہ وقف املاک بورڈ،38ارب کی قیمتی اراضی واگزار، 60کروڑ بقایا جات وصول
لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین ارشد فریدخان کی قیادت میں متروکہ وقف املاک بورڈکے تاریخی اقدامات اربوں روپے کی پراپرٹی واگزار کروانے کے ساتھ ساتھ بورڈ کی آمدن میں بہترین اضافہ ہوا اور انتظامی امور میں بھی خاطر خواہ بہتری لائی گئی۔ارشد فرید نے بطور چیئرمین انتہائی ایماننداری اور نیک نیتی کے ساتھ دن رات ٹرسٹ بورڈ کی بہتری کے لیے وقف کر کے انتہائی اہم اقدامات کیے ارشد فرید خان نے چیئرمین بورڈ کا چارج سنبھالنے کے فوری بعد بورڈ کی آمدن میں اضافہ اور ناجائز قابضین سے پراپرٹی واگزار کروانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے اور ون مین کمیشن کی ہدایات اور FIAکے بھر پور تعاون و اشتراک سے ملک بھر میں ناجائز قابضین کے خلاف بھر آپریشن کے ذریعے دسمبر 2023سے اب تک تقریبا 38ارب روپے مالیت کی قیمتی اراضی واگزار جبکہ 60کروڑ روپے کی بقایا جات کی مد میں وصول کیے گئے۔