• news

سرکاری ہسپتالوں کے بلڈ بنکس کے حالات بہتر کرنے ہیں: خواجہ سلمان‘عمران نذیر 

 لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پنجاب بلڈ ٹرانسفیوڑن اتھارٹی میں اجلاس منعقدہوا۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری حماد الرب، سیکرٹری پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر عبد الرحمن، پروفیسر شبنم بشیر، ڈاکٹر ماریہ خان اور ڈاکٹر حسین جعفری موجود تھے۔صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کے دوران پنجاب بلڈ ٹرانسفیوڑن اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے بلڈ بنکس کے حالات بہتر کرنے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی استدکار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ تھیلیسیمیاء کا شکار بچوں کے والدین بھی ایک کٹھن امتحان سے گزر رہے ہیں ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فیلڈ ہسپتال پشاور پہنچ کر خیبر پختونخوا کے لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سٹی کونسل کے میئر حاجی زبیر علی کی درخواست پر فیلڈ ہسپتال بھیجا گیا ہے۔یہ ہسپتال پشاور میں بارش سے متاثرہ، دیگر افراد کے لئے مفت طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہیلتھ انشورنس کو اپنے لوگوں کو نوازنے کیلئے یونیورسل کیا تھا۔ماضی میں ہیلتھ انشورنس کے نام پر عوام کے حق پر ڈاکہ مارا گیا۔ماہرین ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئے اپنی تجاویز اور آراء مرتب کریں۔

ای پیپر-دی نیشن