گیس چوری ،مزید 1199 کنکشنر منقطع،4کروڑ 56 لاکھ جرمانہ
لاہور( این این آئی)سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 1199 گیس کنکشنزمنقطع جبکہ 4 کروڑ 56 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11 گیس کنکشنزجبکہ کمپریسر کے استعمال پر 4 گیس کنکشنزمنقطع کیے گئے مزید ٹیم نے 2 لاکھ 10ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔