• news

چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک کی تکمیل کیلئے بیجنگ سے آگے چلنا ہوگا: احسن اقبال 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت دورہ چین کے حوالے سے جائزہ اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ریلوے، سیکرٹری این ایچ اے، ایڈیشنل سیکرٹری پاور اور وزارت منصوبہ بندی کے اعلی حکام  نے  شرکت  کی۔ وفاقی وزیر کو مختلف وزارتوں کے حوالے سے دورہ چین کے دوران پیش کیے جانے والے منصوبوں پر تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ  سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا۔ دورہ چین پر ایم ایل ون ایک اہم ایجنڈا ہو گا۔ ایم ایل ون ڈیڑھ سو سال پرانا ٹریک ہے اور اگر اب اس پر کام شروع نہ کیا گیا تو خدانخواستہ ہم مزید حادثات کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ایم ایل ون پر ہمارے مواصلات اور تجارت کے شعبوں کے لئے ناگزیر ہے۔ احسن اقبال نے چین کے سفیر جیانگ زئی ڈونگ سے ملاقات کی۔  سیکرٹری منصوبہ بندی  اویس منظور سمرا  اور اعلی حکام نے  شرکت کی۔ ملاقات میں توانائی و بجلی، انفراسٹرکچر، زراعت اور مواصلات کے منصوبوں پر باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چینی سفیر جیانگ زئی ڈونگ کے مابین سی پیک فیز 2 کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال چین کے تین روزہ دورہ پہ روانہ ہو گئے۔ نئی منتخب حکومت کا پہلا چین کا اعلیٰ سطحی دورہ ہے۔ وہ چین کی اعلیٰ قیادت سے سی پیک فیز ٹو پہ بات چیت کریں گے۔ سی پیک کی تیرہویں جے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے اور وزیر اعظم پاکستان کے متوقع دورہ چین پہ بھی بات چیت ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن