• news

سونا تولہ 500 روپے‘ انٹر بنک میں ڈالر 10 پیسے سستا 

کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤگھٹ گیا۔ گزشتہ روز  انٹرنیشنل مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی کے بعد    2317ڈالر رہ گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں500روپے کی کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر2 لاکھ 40 ہزار روپے پر آگئی۔ دس گرام سونے کے دام429روپے کی کمی کے بعد 2لاکھ5  ہزار761 روپے رہ گئے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت2620روپے رہ گئی۔ منگل کو انٹربنک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو انٹربنک میں امریکی ڈالر10پیسے گھٹ کر278.20روپے رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالر کے مقابلے میں29پیسے گھٹ کر279.09 روپے رہ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن