• news

جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل ، نوٹیفکیشن جاری 

 اسلام آباد(این این آئی)وزارت قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30 جون 2021 سے تصور ہوگی۔وزارت قانون نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا 11 اکتوبر 2018 کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا۔یاد رہے کہ 3 مئی کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن