• news

سپریم کورٹ، ملٹری ٹرائل کیخلاف  مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر 

اسلام آ باد (آئی این پی ) فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔  جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست سینئر وکیل اعتزاز احسن نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملٹری حراست میں موجود افراد کے مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کی وجہ سے نہیں ہو رہے، متعدد افراد جرم ثابت ہوئے بغیر فوج کی حراست میں ہیں۔ اس میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس 14 مئی سے شروع ہونے والے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ درخواستگزار نے اپیل کے ساتھ سپریم کورٹ کے 13 دسمبر 2023 کے حکمنامے کی نقل بھی فراہم کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن