کئی گھروں میں ڈاکے‘ متعدد راہگیر بھی لٹ گئے‘ گاڑیاں‘ موٹر سائیکل چوری
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے سندر کے علاقے میں تصدق کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کرساڑھے6 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ریس کورس کے علاقے میں عقیل اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، سمن آباد کے علاقے میں اجمل سے 3 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن کے علاقے میں احد سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ کے علاقے میں نصیر سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد کے علاقے میں شاہ دین سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، مغلپورہ میں نعمان سے31ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ہنجروال، ڈیفنس اور مانگا منڈی کے علاقوں میں سے 3 گاڑیاں جبکہ برکی، ریس کورس، مزنگ، لوئر مال، راوی روڈ، فیکٹری ایریا اور گارڈن ٹاؤن کے علاقوں میں سے 7 موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔