• news

ملزم گرفتار نہ کرنے پر تھانہ سٹی کامونکی میں خواجہ سراؤں کا احتجاج‘ ویڈیو وائرل 

کامونکی (نمائندہ خصوصی) ملزموں کی عدم گرفتار ی پر تھانہ سٹی میں خواجہ سراؤں کے احتجاج کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یکم مئی کی رات اڈے والے قبرستان روڈ پر خواجہ سراؤں کے ڈیرہ پر دو نامعلوم افراد نے نشہ آورگولیاں کھلاکر زویا خالد خواجہ سرا کو بیہوش کیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر کے بال کاٹ دئیے اور فرار ہو گئے جس کا تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ لیکن ملزم گرفتار نہ کرنے پر متاثرہ خواجہ سرا زویا خالد اور اْس کے ساتھیوں نے تھانہ سٹی میں داخل ہو کر پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ہے جس کی ویڈیو گذشتہ روز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او سٹی کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواجہ سرا اور اْس کے مخالفین میں صلح کروا دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن