ساہیوال‘ ملازم کی لڑکی کو گھر سے اغوا کر کے زیادتی گوجرہ، محنت کش خاتون ہوس کا نشانہ
ساہیوال‘ گوجرہ (نمائندگان نوائے وقت) پرانی بکرمنڈی کے رہائشی کی 21 سالہ بیٹی (ح) کو ملزم عرفان نے گھر سے اغوا کرکے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ جبکہ گوجرہ میں رشتہ دکھانے کے بہانے محنت کش خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ چک نمبر 342 ج ب کی (ص) نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے۔ فیصل آباد کا محمد رمضان اس کو ورغلا پھسلا کررشتہ دکھانے کے بہانے نواں لاہور سے لدھڑاں گائوں کے ایک ڈیرہ پر لئے گیا جہاں پر محمد آصف نے اس کو اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔