سیمنٹ کی قیمت میں 0.18 فیصد معمولی کمی
لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی ہوگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق 2مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1225 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ 0.17 فیصد کم ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.18 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1202 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1210 روپے، راولپنڈی 1199، گوجرانوالہ 1250، سیالکوٹ 1240، لاہور 1280، فیصل آباد 1240، سرگودھا 1217، ملتان 1216، بہاولپور 1250، پشاور 1200 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1170 روپے ریکارڈکی گئی۔کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1168، حیدرآباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1200 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1177 روپے ریکارڈکی گئی۔