جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس‘ ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض 10 ملزموں کی ضمانت منظور
لاہور (خبر نگار) انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہائوس جلائوگھیرائو مقدمہ میں 10ملزموں کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزموں کو ایک لاکھ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ تھانہ سرور روڈ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔