برطانیہ کی وزارت دفاع پر سائبر حملہ،اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیا
لندن(این این آئی)برطانیہ کی وزارت دفاع پر سائبر حملہ کیا گیا ہے، حملے میں اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ میں اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔حکومت کی جانب سے ہیکنگ میں ملوث افراد اور ملک کا نام نہیں بتایا جائے گا۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کا دعوی ہے کہ برطانیہ کی وزارت دفاع کو چین نے ہیک کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین پر برطانوی وزارت دفاع کو 2 سے 3 مرتبہ ہیک کرنے کی کوششوں کا الزام ہے۔