• news

 داتا دربار دھماکہ کے سہولت کار کی سزا کیخلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے داتا دربار دھماکے کے سہولت کار کی سزا کیخلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ سہولت کار محسن خان کے وکیل عثمان ریاض گل نے مؤقف اپنایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے محسن خان کو سزائے موت اور 14 سال قید کا حکم سنایا،محسن خان پر داتا دربار دھماکہ میں سہولت کار کی بنیاد پر سزا سنائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن