مخصوص نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہو گا: الیکشن کمشن
اسلام آباد (آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے گا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو جو ڈائریکشن دی جائیں گی اس کے مطابق ایکشن ہو گا، اضافی نشستوں کا معاملہ زیر التوا ہے، خیبر پی کے کے سینیٹ انتخابات سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ذرائع الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ خیبر پی کے میں سینیٹ انتخابات اضافی نشستوں کے کیس کے منطقی انجام تک پہنچنے کے بعد ہی ممکن ہوں گے۔