• news

سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد تیزی،  سرمائے میں 36 ارب کا اضافہ

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں منگل کو مثبت مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر معمولی مندی ہوئی۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں پاور،فوڈز، کمیونیکیشن، سیمنٹ، ٹیلی کام اوردیگر سرگرم کمپنیوں کے حصص میں خریداری سے انڈیکس72764پوائنٹس کی سطح سے بڑھتا ہوا73260پوائنٹس تک پہنچ گیا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کیلئے شیئرز کی فروخت شروع ہوگئی اورانڈیکس کم ہوتا ہوا 72707 پوائنٹس تک چلا گیا لیکن کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ میں مندی کی شدت کم ہوئی۔ مارکیٹ مندی میں جانے کے باوجود مجموعی سرمائے میں 36 ارب33کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ 

ای پیپر-دی نیشن