پاکستان ‘ ہالینڈ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں‘ ڈچ سفیر
لاہور( کامرس رپورٹر )دودھ کی پیداوار میں دنیا کا چوتھا اورزراعت کا بڑا ذیلی شعبہ ہونے اورلائیو اسٹاک کیساتھ ساتھ ویلیو ایڈڈ زراعت میں 60فیصد سے زائد اور مجموعی جی ڈی پی میں 11.7فیصد حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستان کے ڈیری سیکٹر کو مسلسل چیلنجز کا سامناہے۔ ہالینڈ کی سفیر ہینی فوکل ڈی ویریز نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں جن میں مزید اضافہ چاہتے ہیں۔یہ چیلنجز اس کی بہترین صلاحیت میں رکاوٹ ہیں۔ پاکستان کی ڈیری اور بیف انڈسٹری24کروڑ آبادی کی دودھ اور گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے محدود کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اوربین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کیلئے اس شعبے میں بہتری کیلئے بہت زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انڈسٹری ماہرین نے کلاؤڈ ایگری پاکستان، NASNAاور Denkavit Nederlandکے درمیان شراکت داری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ NASNAلائیو اسٹاک کمپنی جانوروں کی برآمدات کی صفِ اوّل آسٹریلوی کمپنی ہے اورڈینکا ویٹ نیدرلینڈ Denkavit Nederland) (بچھڑوں کی خوراک کے حوالے سے عالمی لیڈر ہے جوکہ بچھڑوں کی خوراک کے شعبے میں 90سال سے زائدکا تجربہ رکھتی ہے۔