• news

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ :بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق ماہ مارچ پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا۔ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین، کے الیکٹرک صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میںاضافے سے صارفین پر 26 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن