بادامی باغ : ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ ،13افراد جھلس کر زخمی
لاہور(نامہ نگار)بادامی باغ کے علاقہ لاری اڈا میں ہوٹل میں سلنڈر دھماکے میں 13افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ ریسکیو ٹیموں نے سلنڈر دھماکے میں زخمی افراد کو فوری طو رپر قریبی ہسپتال منتقل کیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمدفیصل کامران نے میؤ ہسپتال لاہور میں زخمیوں کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔