• news

گندم سکینڈل کی جوڈیشل کمشن کے ذریعہ تحقیقات: فائل چیف جسٹس کو بھجوا دیگئی

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں گندم سکینڈل کی تحقیقات جوڈیشل کمشن کے ذریعے کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شجاعت علی خان نے کیس فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس شاہد کریم اسی نوعیت کی درخواست سماعت کر رہے ہیں، یہ درخواست بھی جسٹس شاہد کریم ہی سنیں تو بہتر ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نگران حکومت نے اختیار نہ ہونے کے باوجود گندم درآمد کی، گندم کی درآمد سے کسانوں کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ وزیراعظم نے تحقیقات کیلئے سکینڈل کی جوڈیشل کمشن تشکیل نہیں دیا، عدالت تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن بنانے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن