وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال جو چین کے دورے پر ہیں نے چائنہ ڈویلپمنٹ بینک (سی ڈی بی) کے صدر مسٹر تان جیونگ سے بھی ملاقات کی۔ چین اور پاکستان کے درمیان گہری دوستی کو اُجاگر کرتے ہوئے انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی استثناء اور منفرد نوعیت کو نوٹ کیا اور سی پیک کو کامیاب بنانے میں سی ڈی بی کے تعاون کا اعتراف کیا۔ سی ڈی بی کے صدر نے وفاقی وزیر کو ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کے لیے بینک کی جانب سے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔ احسن اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا تاریخی دوست ہے جس نے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔