• news

وزیر خزانہ سے فرانس کے سفیرکی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد  (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں قوم کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں اضافہ کے امور پر بات چیت کی گئی۔ و فاقی وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے اقدامات کے بارے میں بتایا، وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ زر مبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں، روپیہ مستحکم ہے اور افراط زر میں کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی کامیاب تکمیل کے بارے میں بھی سفیر کو بتایا۔

ای پیپر-دی نیشن